جنرل ہسپتال میں نرسوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز

  جنرل ہسپتال میں نرسوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر مریضوں کو عالمی معیار کے ایس او پیز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتر نگہداشت یقینی بنانے کیلئے جنرل ہسپتال میں نرسز کو جدید خطوط پر تربیت دینے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشید نے بتایا کہ مختلف کورسز کے دوران نرسز کو اسٹینڈرڈ اوپریٹنگ پروسیجر کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈی سی این ایس زمرد خورشید کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مین فوکس مریضوں کو صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار بارے میں نرسز کو مکمل آگاہی فراہم کرنا اور صحت سہولت پروگرام کے ذریعے استفادہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات شامل ہیں۔ 

 زمرد خورشید نے مزید کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں فرائض سر انجام دینے والی نرسز کو مرحلہ وار جدید پروگرام کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہیلتھ سیکٹر ریفارمز اور ہسپتالوں میں ذیادہ سے ذیادہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ویژن کے مطابق کپیسٹی بلڈنگ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل باعث اطمینان اور مسرت ہے کہ ایل جی ایچ انتظامیہ بالخصوص پرنسپل ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی نرسز کی کپیسٹی بلڈنگ اور انہیں جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس تربیت پروگرام کا آغاز کیا ہے۔جو نہ صرف مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے مفید ثابت ہو گا بلکہ نرسز کی بھی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قابلیت میں اضافے کا باعث بنے گا۔