پنجاب یونیورسٹی کا ساڑھے 19ارب روپے کا بجٹ منظوری

پنجاب یونیورسٹی کا ساڑھے 19ارب روپے کا بجٹ منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اگلے مالی سال کیلئے ساڑھے 19 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری لی گئی اجلاس میں تنخواہوں اور الاؤنس پر 7 ارب 30 کروڑ روپے جبکہ پنشنز اور دیگر مراعات پر 5 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونگے۔ریسرچ کے لئے صرف 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ کی سکالرشپس 247 ملین سے بڑھا کر 380 ملین روپے کر دی گئی ہیں، جامعہ کو 4 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد گورنمنٹ گرانٹس سے ملیں گے، ایکسٹرنل سٹوڈنٹس سے 5 ارب روپے اور ان کیمپس سٹوڈنٹس سے فیس کی مد میں 5 ارب روپے جمع ہوں گے، ترقیاتی بجٹ 2 ارب روپے ہو گا، یوٹیلیٹی بلز اور پٹرول پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اخرجات میں کمی اور دیگر اقدام سے خسارہ کم کیا جائے گا۔