نیسپاک ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں انسدادڈینگی سیمینار

نیسپاک ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں انسدادڈینگی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سیکرٹری کوآپریٹرز پنجاب مسرت جبیں  اور رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب محمد اشفاق احمد چوہدری کی ہدایات پر نیسپاک ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر تھے۔ محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ محمد اقبال، ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین، اسسٹنٹ رجسٹرار لاہور محمد شاہد زبیر،رانا عبدالمنان،شجاع فروکہ انسپکٹر شرافت قادری و دیگر بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری سوسائٹی مظہر خان نے تمام مہمانوں کا سوسائٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے سر گرم عمل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پورے پنجاب میں ڈینگی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے، ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے اس سے چھٹکارا پانا ہم سب کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو چاہئے کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، کسی جگہ پر پانی کھڑانہ ہونے دیں۔ ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی سیمینار منعقد کئے جانے چاہئیں، اہلیان سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ گھروں میں، چھتوں پر اور پارکوں میں کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کو ڈینگی سے پاک کرینگے۔  

  

آخر میں سیکرٹری سوسائٹی مظہر خان نے آنیوالے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔