پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ دنیا بھر میں مشہور،اداکارہ ریشم
لاہور(فلم رپورٹر)ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے اور اگر انڈسٹری میں بھی معیار کو اپنا لیا جائے تو ہم کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار ریشم نے کہا کہ میرے شائقین کی تعداد آج بھی سب سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے مجھے بار بار فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال کسی بھی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تاہم میری کوشش ہے کہ میں جلد از جلد فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے پر اپنی ایک فلم بناؤں۔