اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی 9جولائی کو منائی جائیگی

 اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی 9جولائی کو منائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی 9جولائی کو منائی جائیگی۔ انھوں نے فلم کے لیے بھی کام کیا اور اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر اور ہدایتکارہ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ ذہین طاہرہ نے ریڈیو پاکستان اور اسٹیج کے لیے بھی کام کیا۔ ذہین طاہرہ 1930 میں بھارتی شہر لکھن میں پیدا ہوئیں اور 45برس  ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں جبکہ 700سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ ذہین طاہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں انتہائی منجھی ہوئی اور اولین اداکارہ تسلیم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے 69، 70اور 80کی دہائیوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز سے بے شمار ڈراموں میں انتہائی جاندار کردار ادا ک کئے۔ ذہین طاہرہ نے 700سو کے قریب ڈرامہ سیریز میں مرکزی اور اہم کردار ادا کئے۔ انھوں نے چند ایک ٹیلی ویژن سیریز کی ہدایتکاری بھی کی۔ زندگی کے آخری سالوں میں انھوں نے زیادہ تر نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے ساتھ کام کیا۔

 انھوں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے شوکت صدیقی کے لکھے ہوئے ریکارڈ توڑ ڈرامہ خدا کی بستی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پے قربان سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انھیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ ان کو 2013 میں ہم ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ذہین طاہرہ عارضہ قلب کے باعث 9جولائی 2019 کو 88سال کی عمر میں وفات پا گئیں اور کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کی گئیں۔

مزید :

کلچر -