اداکار عباس علی نے جلد شادی کرنیکا راز فاش کر دیا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار علی عباس نے جلد شادی کرنے کا راز فاش کر دیا۔اداکار علی عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دورانِ شو علی عباس سے ان کی ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے اتنی جلدی شادی کیوں کی، کیا آپ پر گھر والوں کا دباؤتھا؟سوال کا جواب اداکار علی عباس نے کہا کہ اگر میں اس وقت شادی نہیں کرتا تو تباہی پھیر دیتا، ان سے تباہی پھیرنے کے الفاظ کا مطلب پوچھا، تو انہوں نے زیادہ کچھ تو نہیں کہا بس یہ کہہ ڈالاکہ میں اپنے ساتھ ہی تباہی پھیر دیتا۔