سوشل میڈیا پر لوگوں کی ذاتی زندگی پر تبصرے مناسب نہیں،صحیفہ جبار

سوشل میڈیا پر لوگوں کی ذاتی زندگی پر تبصرے مناسب نہیں،صحیفہ جبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ  صحیفہ جبار  نے سوشل میڈیا صارفین کو لوگوں خاص کر شوبز سے متعلق افراد کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران صحیفہ جبار نے کہا کہ  ہمارے پاس کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کا مذاق اڑائیں، کسی پر تہمت لگائیں، کسی پر باتیں بنائیں، کسی کو نیچا دِکھائیں اور کسی کی نجی زندگی پر تبصرے کریں۔ انہوں  نے کہا کہ آج جس تنقید کا شکار کوئی دوسرا شخص ہے تو کل ہم اس جگہ پر ہوسکتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ یاد رکھیں برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے لہذا دوسروں کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر صارفین سے پیسے بٹورنے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ  بھی دیا۔

 انہوں نے کہا  یہ لوگ صرف پیسے بٹورنے کے چکر میں بیٹھے ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔

مزید :

کلچر -