ڈائمنڈ بازار میں اداکاری کرنیوالی سنجیدہ شیخ،عائزہ خان کی دیوانی
لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی ویب سیریز 'ہیرامنڈی: داڈائمنڈ بازا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنجید شیخ نے پاکستانی اداکارہ عائزہ خان پر مر مٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں عائزہ خان نے زرد پشواس میں جاری کی گئی ویڈیو پر ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار کا گیت ایک بار دیکھ لیجیے لگایا جبکہ کتھئی چھوٹی قمیص اور دو پائچوں کے شرارے میں قاتلانہ ادائیں دیتے ہوئے جو ویڈیو جاری کی اس پر ویب سیریز کا گانا نجریہ کی ماری لگایا۔ ہیرامنڈی میں گیت نجریہ کی ماری میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی وہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں وہ اس گانے پر ادائیں دے رہی ہیں۔ اس اسٹوری پر سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'اف خوبصورت عائزہ' اور اس کے ساتھ ہارٹ ایموجیز بھی بنائے۔سنجیدہ شیخ کی جانب سے عائزہ خان کی کھل کر تعریف کرنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔