معاشی ترقی کیلئے سیاسی معاملات حل کئے جائیں،حبیب الرحمن

معاشی ترقی کیلئے سیاسی معاملات حل کئے جائیں،حبیب الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(این این آئی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے،2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا جارہا ہے جو بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔برآمدات بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تناظر میں منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔ اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر زوہیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران صدیق بٹ،محمد شفیق راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔ حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،سرکاری سطح پر ہونے والے اللے تللے ختم کرنا ہوں گے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ضمنی بجٹ استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ حالات میں 35لاکھ ٹیکس دہندگان کو اعتمادمیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر دن ہونے والے تجربے سے ٹیکس دہندگان متنفر ہو رہے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے سیاسی حالات کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -