وزیراعظم بزنس فرینڈلی معاشی پالیسیز لے کر آئینگے،فدا حسین
لاہور(سٹی رپورٹر)تاجر رہنما حاجی فدا حسین نے کہا ہے کاروباری حلقے پر امید ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بزنس فرینڈلی معاشی پالیسیز لے کر آئیں گے ۔ قوم ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشی حالات میں بہتری کی راہ دیکھ رہی ہے۔ تاجر، صنعتکار اور عام آدمی کو ریلیف دیا جائے تاکہ کاروبار چل سکیں۔ مسلم لیگ ن کی تجربہ کار ٹیم ڈالر کا زور توڑ کر روپے کی قدر کو اوپر لے کر آئے۔ عوام دوست اقدامات کرکے غربت میں کمی اور کاروبار کرنے میں سہولیات دی جائیں۔ حکومت کاروباری حلقوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے سے بزنس فرینڈلی پالیسیز لے کر آئے۔ بزنس و انڈسٹریل سیکٹر کو پروان چڑھا کر لاکھوں خاندانوں تک خوشحالی پہنچانے کے راستے پیدا کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر بہتر ہونے سے ڈالر کا جمود ٹوٹے گاور ہماری معیشت ایک دم سے اوپر جائے گی اور ملک کو فائدہ ہو گا۔