سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی ہد ایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے  3 ارکان گرفتار کر لیے   ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خان نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر واردات کی نیت سے بیٹھے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان عمار' محمد احمد اور رہبیر کو گرفتار کر لیا گیاملزمان کے قبضہ سے پستول بمہ گولیاں چوری شدہ موٹرسائیکل ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لی۔ ایس پی محمد سلمان لیاقت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خان اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے کہا کہ سٹریٹ کرائم اور تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -