امن کے قیام کیلئے ہر جوان،آفیسر کردار ادا کرے، ایس پی ڈولفن 

  امن کے قیام کیلئے ہر جوان،آفیسر کردار ادا کرے، ایس پی ڈولفن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے جو انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر کمانڈاپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اگر دیکھا جائے تو لاہور پولیس کے شانہ بشانہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضاء کو قائم رکھتے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کو ہائی الرٹ کردیا گیااور سکیورٹی پلان کو مکمل کرلیا گیا محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالہ سے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے والٹن ہیڈ کوارٹرز میں جوانوں سے خصوصی خطاب کیا اور ڈولفن جوانوں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی ایس پی ڈولفن نے جوانوں کو لاء اینڈ آرڈر،پبلک سروس ڈلیوری،سکیورٹی کے امور پر بریفنگ دی ایس پی ڈولفن نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر جوان،آفیسر اپنا اپنا کردار ادا کریں ڈولفن ٹیمیں دوران پٹرولنگ، منتظمین جلوس و دیگر انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گی اور ڈولفن اوپس روم میں خصوصی طور پر ہر ٹیم کی پٹرولنگ کے حوالہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 

 ڈولفن اور پی آر یو کی ٹیمیں مختلف امام بارگاہوں کے ارد گرد خصوصی پٹرولنگ کریں گی شہر بھر کی مجالس و امام بارگاہوں کے گرد خصوصی سنیپ چیکنگ بھی کریں گی سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سیکٹر کی تمام مجالس پر خصوصی فوکس کریں گے دوران پٹرولنگ 15کی کال پر غیر معمولی ریسپانس کوالٹی پالیسی کا اہم جز وہے بالخصوص مجالس کے آغاز و اختتام پر بچوں و خواتین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ایس پی ڈولفن نے کہا کہ امام بارگاہوں کے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں شہر بھر میں امام بارگاہوں کے گرد متنازع فلیکسز ووال چاکنگ کی سختی سے ممانعت ہے تمام مجالس و امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن سولجر ہیں، امن و امان میں خلل، قانون کو ہاتھ میں لینے والا ہر شخص قابل گرفت ہے۔

مزید :

علاقائی -