ٹریفک پولیس کا ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ
لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیادو ماہ کے دوران 50ہزار 583ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ ایک کروڑ 67لاکھ زائد جرمانہ وصول کر کے سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کی گئیں۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران پچاس، ساٹھ، ستر سے زائد ای چالان والی گاڑیاں متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں۔
لاہور ٹریفک پولیس کی 05 ٹیمیں مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں، ای چالان دیفالٹر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کروایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو پنجاب سیف سٹیز سے انٹیگریڈ کردیا گیا، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے ای چالان سے بچنے کے لئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ منعظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہا ہے، تجاوزات،رانگ پارکنگ، ٹریفک میں خلل و دیگر روڈ بلاکنگ کو بھی خصوصی طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے،بہترین ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی کیمروں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔