چنیوٹ، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس سرگرم

چنیوٹ، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس سرگرم عمل ہیں ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے پولیس نے گزشتہ ماہ جون میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 16 سو سے زائد افراد کو چیک کیاگزشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 2 ہزار  سے زائد وہیکلز کو چیک کیاای پولیس پوسٹ ایپ سے چیکنگ کے دوران مطلوب 06 مختلف مسروقہ وہیکلز برآمد ہوئیں ای پولیس پوسٹ چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا اس موقع پرڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں ضلع بھر میں سرچ آپریشن،سنیپ چیکنگ، ای پی پی چیکنگ کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے کریمینلز کیخلاف  کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -