خانکی ہیڈ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ 

خانکی ہیڈ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)خانکی ہیڈ کے مقام پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔ تاہم تازہ صورتحال میں دریائے چناب پانی کی سطح نچلے درجے کی ہے۔ فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فلڈالرٹ جاری کر دیا ہے جس میں جان و مال کی حفاظت کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ تاہم ہیڈ خانکی کے مقام پر زیا دہ سے زیادہ 69ہزار کیوسک پانی گزر گیا اب تازہ صورتحال میں کمی ہوکر 67 ہزار کیوسک پانی گزر رہاہے دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے آبی جارحیت کرتے ہوئے انتہائی اونچے درجے کا پانی چھوڑنیکا خدشہ ہے۔ اس ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے مگردریائے چناب میں بڑے ریلے کی نیوزجو سوشل میڈیا پہ چل رہی ہے محض افواہ ہیں۔

پانی کی سطح

مزید :

صفحہ آخر -