پنجاب حکومت کا پہلی سہ ماہی میں ہی 100فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا فیصلہ
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق لاہور اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو 300 ارب روپے سے زائد کا فنڈ جاری کیا جائیگا۔لاہور کو جاری ترقیاتی کاموں کیلئے 20 ارب روپے سے زائد کا فنڈ جاری کیا جائیگا، پنجاب میں 5ہزار سے زائد چھوٹی بڑی سکیمو ں پر تعمیراتی کام جاری ہے،محکمہ خزانہ پنجاب کو فنڈز کے اجراء کی سفارشات کردی گئی ہیں،محکمہ خزانہ حکومت کی منظوری کے بعد 100 فیصد ترقیاتی فنڈز کا اجرا کریگا،صوبے میں ڈو یلپمنٹ کا بجٹ پیفرا سسٹم کے تحت آن لائن جاری کردیا جائیگا۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی اینڈ ڈی دورے کے دوران فنڈز کے اجرا میں رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیا تھا۔
پنجاب حکومت فیصلہ