پنجاب بھر کے 38اضلاع کیلئے آٹے کی قیمتیں مقرر،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے 38اضلاع کیلئے آٹے کی قیمتیں مقرر،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے کے 38اضلاع کیلئے آٹے کی قیمتیں مقرر کر دیں، لاہور میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 920روپے اور 20کلو کی قیمت 1840روپے مقرر کر دی گئی۔ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راجن پور میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 780 اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1560روپے،مظفر گڑھ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 790اور 20کلو کی قیمت 1580، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، وہاڑی، بھکر، میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600روپے مقرر، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں  10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 810 رو پے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1620روپے، بہاولپور، پاکپتن، ساہیوال، لودھراں، ملتان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 820 روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640 روپے، اوکاڑہ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 830روپے اور  20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1660روپے، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، منڈی بہاؤ الدین اور گجرات میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 840روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1680روپے، قصور،شیخوپورہ اور چکوال میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 890روپے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1780روپے، اٹک اور جہلم میں 10کلو آ ٹے کے تھیلے کی قیمت 910روپے جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1820روپے، لاہور ون،لاہور ٹو اور راولپنڈی میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت920روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1840 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آٹاقیمت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -