کے پی اسمبلی میں ملازمین کی تعداد ارکان اسمبلی سے 7گنا زائد ہونے کا انکشاف

کے پی اسمبلی میں ملازمین کی تعداد ارکان اسمبلی سے 7گنا زائد ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران و ملازمین مو جو د ہیں۔ 145 رکنی اسمبلی میں اِس وقت 119 اراکین اسمبلی سے ملازمین کی تعداد 7 گنا زائد ہے۔ذرائع کے مطابق بیشتر ملازمین سابقہ سپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھر تی ہوئے ہیں۔ موجودہ سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے اسمبلی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے ملازمین ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے، گریڈ 20 کے 8 افسران، گریڈ 19 کے 22 افسران اسمبلی میں موجود ہیں۔گریڈ 18 کے 48 افسران، گریڈ 17 کے 97،گریڈ 16 کے 89 ملازمین موجود ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق خیبر پختو نخو ا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4،گریڈ 14 کے 91، 12 اسکیل کے17 ملازمین، گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 میں ایک ملازم موجود ہے۔اسمبلی ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11، گریڈ 6 کے 15 ملازمین ہیں جبکہ گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔

کے پی اسمبلی 

مزید :

صفحہ آخر -