فضل الرحمان اور ہمارا مطالبہ ایک،ان سے اتحاد ہو سکتا ہے:عمر ایوب
اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ مستقبل میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں انکا اور ہمارا مطالبہ ایک ہے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کی وجہ بنیادی حقوق کی سلبی ہے،عزم استحکام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ آئے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے بجلی 17روپے یونٹ پر چھوڑی، اب 85روپے ہے،بجلی یک فی یونٹ100روپے سے اوپر جائے گی،پاکستان کی معیشت پرفارم نہیں کر رہی،بینکوں سے قرض لینے سے افراط زر اوپر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں 450ارب کی گندم ایکسپورٹ کی گئی،فارم47والے پکے کے ڈکیت ہیں،آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ ستحکام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ آئے گا،حکومت سب سے پہلے اس آپریشن کا ٹارگٹ کلیئر کرے،اس آپریشن کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا،ایجنڈا سن کر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں گے،صاف شفاف الیکشن ہمارا پہلا مطالبہ ہے،چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،مستقبل میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں،فضل الرحمان اور ہمارا مطالبہ ایک ہے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کی وجہ بنیادی حقوق کی سلبی ہے۔
عمر ایوب