پی پی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کی اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کی اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر،درخواست میں پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر نے موقف اپنایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 202کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت پارٹی رجسٹریشن کیلئے دو ہزار ممبران کی لسٹ فراہم کرنا لازمی ہے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کا حکم دے، عدالت لاہور ہائیکورٹ کا خلاف قانون دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
درخواست دائر