پنجاب‘کاٹن زون میں 62کسان سہولت سنٹر ز قائم
ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کپاس کے علاقوں میں 62 کسان سہولت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کو معیاری زرعی زہریں و سپرے مشینری کی رعایتی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں کپاس(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
کی نگہداشت سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اس سال 34 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دئیے گئے 65 لاکھ گانٹھ کا پیداواری ہدف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرکے حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے اگلے 3 ماہ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے۔ کسان سہولت سنٹرز پر آنے والے کاشتکاروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ کسان سہولت سنٹرز پر روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہونے والی زرعی زہروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔ بیسٹ مینجمنٹ پریکٹسز کے بارے میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔ فیلڈ فارمیشنز کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ان کی شانہ بشانہ شریک رہیں۔ کپاس کی باقاعدگی سے پیسٹ سکاٹنگ کرکے بالکل صحیح رپورٹ پیش کی جائے۔ ہاٹ سپاٹس کی بروقت ٹریٹمنٹ کرائی جائے۔ محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری موسمی پیشین گوئی کے مطابق جاری کی جائے۔ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ایکسپرٹس گروپس کے فیلڈ وزٹ کے نتیجہ میں تیار کی گئی ایڈوائزری باقاعدگی سے جاری کی جائے۔ کاٹن ایڈوائزری ہر کاشتکار تک پہنچائی جائے۔ کاشتکاروں کی رہنمائی میں کسی قسم کی سستی، کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ زراعت کے علاوہ متفرق ڈیوٹیاں دینے والے افسران خود ذمہ دار ہونگے۔ مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ ایکسپرٹس کی جانب سے مرتب کردہ ٹیکنیکل ایڈوائزری پر من و عن عمل کرایا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈین فیکلٹی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، فوکل پرسن کاٹن ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، خالد کھوکھر، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ سمیت زراعت توسیع، پیسٹ وارننگ اور شعبہ کراپ رپورٹنگ کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔0-0-0-0-0[7:41 P