ڈیرہ‘218جلوس‘698مجالس انتہائی حساس قرار 

ڈیرہ‘218جلوس‘698مجالس انتہائی حساس قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (بیو ر و رپورٹ)محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے کمشنر آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں لاء اینڈ آرڈر اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیااجلاس میں قائمقام آر پی او سید حسنین حیدر اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں عاشورہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جائے گی علماء،بین المذاہب ہم آہنگی، ڈویژ(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

نل اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے باہمی رابطہ برقرار رکھا جائیگاغیر قانونی مجالس،جلوس،سبیل اور لنگر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مجالس اور جلوس کے وقت اور روٹس کی پاسداری کرائی جائے گی ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی اور صفائی پلان پر مکمل عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں عاشورہ تک 218جلوس اور 698 مجالس کو انتہائی حساس، 347جلوس اور 1155مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔