محرم الحرام‘امن وامان کی صورتحال مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن
ملتان (وقائع نگار)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جبکہ یہ سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رانا محمد فاروق کی سربراہی (بقیہ نمبر8صفحہ7پر)
میں کیا۔سرچ آپریشن محرم الحرام کے حوالے امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح تھانہ بستی ملوک اور تھانہ سٹی شجاع آبادکے علاقے امام بارگاہ قصر بتول،امام بارگاہ حسینیہ قصبہ مرل،پریشان چوک،اما م بارگاہ شاہ خراساں رکن ہٹی اوردربار پیر محمد شاہ بستی لنگڑہ ملتان کے گردونواح میں کیا گیا۔اس دوران 99 سے زائد گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی۔جبکہ 150 افراد کی سی آر او چیکنگ اور 20 وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی۔