منشیات فروشی مقدمہ‘ مجرم کو تین سال قید‘ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد
ملتان(خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طاہر خان کو تین سال کی قید سخت اور پچاس ھزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم (بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
کو مزید چھ ماہ کی قید سخت بھی بھگتنا ہوگی۔ پولیس تھانہ مظفر اباد نے ملزم طاہر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 750 گرام ھیروئن برآمد کرلی تھی۔ ملزم منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا۔ ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرنے کا اعتراف بھی کرلیا تھا ۔ جس پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو سزا بھی سنادی ھے۔