لڑکی آشنا سمیت قتل‘ ملزم گرفتار‘ تحقیقات شروع
بہاولپور‘خانقاہ شریف (ڈسٹرکٹ بیورو‘ نمائندہ پاکستان‘ سپیشل رپورٹر)غیرت کے نام پر قتل یاکچھ اور‘بھائی نے پسٹل کے فائرکرکے اپنی بہن اوراسکے دوست کوقتل کردیا پولیس نے ملزم گرفتارکرلیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محمد شعبان ولد حضور احمد قوم مسن سکنہ موضع گوٹھ مہرو بعمری 21/22سالہ مسمات چشمان بی بی ولد عاشق حسین قوم مسن سکنہ گوٹھ مہرو بعمری (بقیہ نمبر25صفحہ7پر)
19/20 سالہ سے ملنے اس کے گھر گیا ہوا تھا اسی دوران چشمان بی بی کے بھائی نعمان ولد عاشق حسین سکنہ موضع گوٹھ مہرو بعمری 25 سالہ کی آنکھ کھل گئی جس نے دونوں کو اکٹھا دیکھ کر پسٹل سے فائر کر کے دونوں کو موقع پر قتل کر دیا۔اطلاع پا کر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر کے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم رولر ہیلتھ سینٹر خانقاہ شریف منتقل کردیا۔