نیو ملتان پولیس کا آپریشن‘ خاتون گرفتار 1300گرام سے زائد چرس برآمد
ملتان)وقائع نگار(ملتان پولیس تھانہ نیو ملتان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،01 خاتون منشیات
(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
فروش ملزمہ گرفتار، 1300 گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے دوران پٹرولنگ بودلہ ٹان کے ایک خاتون کو مشکوک حالت میں دیکھا تو لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے چیک کرنے پر 1300 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمہ کی شناخت مہناز اختر سکنہ منیر آباد سے ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ خاتون منشیات فروش ملزمہ نے تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروش شادی خان محلہ قیصر آباد سے چرس خرید کر کے ملزم شکیل سکنہ گلبرگ کالونی کو فروخت کرنے کے لیے جا رہی تھی۔جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان محمد رمضان گل نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف سلطان اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر کیچرس برآمد کی