قطب پور‘شہری کی گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی‘ کارروائی شروع
ملتان(وقائع نگار)تھانہ قطب پور کے علاقے میں ایک شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق چونگی نمبر21پرانا شجاع آباد روڑ سلطان کالونی سے خوشی محمد نے پولیس کو اطلاع دی نامعلوم نشئی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی پولیس (بقیہ نمبر28صفحہ7پر)
نے اطلاع پاکر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جو بظاہر نشئی معلوم ہوا کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی اور مزید تفتیش کا عمل شروع کردیاگیا