عدم ادائیگی پر40نادہندہ دکانیں سیل‘وارننگ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد اصغر اقبال لغاری کی ہدایت پر میونسپل آفیسر فنانس نے عدم ادائیگی پر70 لاکھ کے ڈیفالٹرز کی 40 دکانیں سیل کردیں۔ ایم او فنانس چوہدری خالد محمود کا کہنا تھا کہ ریوائز کرایہ ایگریمنٹ کے باوجود 6 ماہ سے کرایہ جات جمع نہیں کرائے جارہے جبکہ مارکیٹ ویلیو کی نسب بلدیہ دکانوں (بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
کا کرایہ انتہائی مناسب ہے انہوں نے کہا کہ تقریبآ 79 بقایا جات ہیں 40 دکانیں سیل کررہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہریکوری اہداف کو بڑھایا جارہا ہے تاکہ بلدیہ ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جاسکیں اس موقع پر سپرنٹنڈٹ امان اللہ نتکانی، ہیڈ کلرک ریگولیشن حاجی عبدالرشید کھوکھر، چوہدری اسلم، فہیم و دیگر بھی سٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔