جنوبی پنجاب‘خسرہ پھیلاؤ‘رواں سال 2ہزار 15مریض رپورٹ
ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا, چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 15مریض بچے رپورٹ ہوئے, نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 06مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 15مریض بچے رپورٹ ہوئے،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 36مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں 05مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 06مریض بچے زیر علاج ہیں