سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن

سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائی، شہر کے مختلف علاقوں سے چار میٹر منقطع کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق دو صارفین کے میٹر نان بلنگ پر تھے اور سائیٹ پر لگا ہوا تھے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کا ٹیمپر تھا اور اور کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے میں بھی ملوث تھا اس کا میٹر منقطع کردیا گیا،  ایک صارف نے اپنا ریورس کیا ہوا تھا اسکا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاہ چھ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، مزید یہ کہ چار صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے۔ آج کمپریسر استعمال کی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

شکایت پر غازی باد کو چیک کیا گیا جہاں کم پریشر کی وجہ لائین میں خرابی پائی گئی جس کی اطلاع متعلقہ سیکشن کو کردی گئی۔ تاکہ صارفین کی کم گیس کی شکایت کا ازالہ ہوسکے۔ انچارج آپریشنز جمیل رشید نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔[7:48 PM, 7/6/2