بلاول بتا دیں سندھ میں جمہوریت ہے یا مارشل لا، حلیم عادل شیخ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بتا دیں سندھ میں جمہوریت ہے یا مارشل لا ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملہ پر تھانہ شاہراہ فیصل پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ ملینیم مال پر ہمارا پر امن احتجاج تھا، پولیس نے دھاوا بولا، پی ٹی آئی کراچی کے صدر سمیت چار ارکان، 25 کارکنوں اور 15 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے، پر امن احتجاج سے روکنا قانون کے خلاف ہے، فوری طور پر ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے۔
حلیم عادل شیخ