پی آئی اے کا عراقی شہر نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز

پی آئی اے کا عراقی شہر نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کا معاملہ، قومی ائرلائن پی آئی اے نے کراچی سے عراقی شہر نجف کے لیے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق عراق میں زیارتوں کے لیے جانے والوں کے لیے خصوصی فلائٹس 5 جولائی سے آغاز ہوگیا، نجف کے لیے دوسری خصوصی پرواز 7 جولائی اور تیسری پرواز 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔ پی آئی اے نے بتایا ہے کہ زائرین کی نجف سے واپسی کی خصوصی پروازیں 20 جولائی سے شروع ہونگی،نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 21 اور 25 جولائی تک زائرین کے لیے چلیں گی۔ پی آئی اے نے عراق جانے والی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عراق جانے والی پروازوں کو "عاشورہ سپیشل فلائٹس کا نام دیا گیا ہے۔

پی آئی اے