دودھ فروشوں کا دودھ پر فی لیٹر 20 روپے اضافے کا اعلان
حیدرآباد (این این آئی)حیدرآباد میں دودھ فروشوں نے دودھ پر فی لیٹر 20روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ڈیری مالکان کا کہنا ہے کہ دودھ آج سے 220 روپے لیٹر بیچا جائے گا، باڑہ مالکان فی لیٹر دودھ 14روپے مہنگا دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر ہے، دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 200 روپے سے اضافی قیمت پر دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔