شجرکاری مہم کا باقاعدہ اغاز
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)درخت لگائیں زندگی بچائے اور اپنے ماحول کو خوبصورت بنائیں۔۔شجرکاری مہم کا باقاعدہ اغاز-- بانی چیئرمین شہزاد خان یوتھ پارلیمنٹ تحصیل یوتھ پارلیمنٹ تحصیل تخت بھائی کے صدر علی رضا مہمند کی صدارت میں تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں میں تقریبا 500 پودوں سے باقاعدہ اغاز کیا. اس موقع پر علی رضا کا۔کہنا تھا کہ انشائاللہ یہ سلسلہ تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ نہر کنارہ تخت بھائی شینکے تخت بھائی مین سٹی روڈ کنارہ اور اس کے بعد پبلک مقامات پر شجر کاری مہم کا سلسلہ جاری رہے گا تحصیل تخت بھائی کے تمام نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اس مہم میں ہمار ساتھ دے اور اپنے طرف سے کم از کم ایک درخت لگانے کی کوشش کرے یا عطیہ کرے انشائاللہ اپنے تخت بھائی کی خوبصورتی میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اج کے مہم میں جتنے دوستوں نے حصہ لیا اللہ تعالی اپ سب کو جزائے خیر نصیب فرمائے امین ثم امین۔