تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور طلبا  کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم، خالدمقبول 

تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور طلبا  کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)  وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات  وفد کے ہمراہ کیمبرج یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ دورے کا مقصد پاکستانی اور برطانوی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیر نے  کہا ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور اپنے طلباکو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ دورہ ہمیں کیمبرج یونیورسٹی اور برطانیہ کے دیگر اداروں کی مہارت سے سیکھنے کے قابل بنائے گا۔توقع ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جس سے تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر اور وفد تعلیم کے بہترین طریقوں کے بارے میں جاننے کے لیے معروف ماہرین تعلیم کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر باہمی تعاون، تبادلے کے پروگراموں اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

 خالدمقبول