برج حمل،سیارہ مریخ،21مارچ سے 20اپریل
مالی معاملات کے حوالے سے آج سے ان شاء اللہ آپ ایک اہم بہتری میں داخل ہو جائیں گے اور اس کے بعد روز گار کا سلسلہ بھی اچھا چل پڑے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ بھی اب آزاد ہوں گے، اب آگے بڑھنے کے بڑے اچھے مواقع میسر آئیں گے اور رشتے وغیرہ میں خاص طور پر رکاوٹ دور ہو گی۔