برج ثور،سیارہ زہرہ،21اپریل سے20مئی
وراثتی اور پراپرٹی وغیرہ میں اب آپ کی دلی مراد پوری ہونے کو ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ اب اس میں بحکم اللہ کامیاب نظر آتے ہیں اور جن لوگوں نے اپنے آپ کو تبدیلی میں لانا ہے یعنی روز گار رہائش وغیرہ کی تبدیلی تو اس کے چانس بھی اب نمایاں ہو رہے ہیں اب کئی بند راستے کھل سکتے ہیں۔