نوجوانوں اور خواتین کو عالمی مارکیٹ کے مطابق تربیت کی فراہمی انتہائی ضروری:فیصل کریم کنڈی

نوجوانوں اور خواتین کو عالمی مارکیٹ کے مطابق تربیت کی فراہمی انتہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نوجوانوں اور خواتین کو عالمی مارکیٹ کے مطابق تربیت کی فراہمی انتہائی ضروری ہے اس حوالہ سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے دورہ کے موقع پر کیا ادارہ کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان اور دیگر حکام نے انہی۔ ادارہ کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے سفیر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیئے زرمبادلہ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں خلیجی ریاستوں میں مزدوروں کی سب سے زیادہ تعداد ہمارے صوبہ سے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے بیرون ملک روزگار کے لیئے گئے ہمارے پاکستانی متعدد مسائل سے دوچار ہوئے جسکی وجہ ٹیکنالوجی سے محرومی تھی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہوگا تاکہ وہ اپنے ہی وطن اور علاقے میں باعزت روزگار کما سکیں انہوں نے کہا کہ زراعت، دستکاری۔ مائننگ، جم سٹون، ٹورازم میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تربیت کی فراہمی شروع کی جائے گی اسی طرح وسط ایشیا کی ریاستیں ہمارے قریب ہیں اور وہاں بھی ہمارے لیئے کاروباری ترقی کے بیتحاشہ مواقع موجود ہیں خیبرپختونخوا کے باسیوں کے وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو استعمال میں لاکر ہمارے بچوں کو انکی دہلیز پر متعدد شعبہ جات میں ٹیکنیکل، ہائی ٹیک، آئی ٹی اور زبانوں کی تعلیم فراہم کریں تاکہ سکلز لیبر اور بیرون ملک زبان کے مسائل کا بھی سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کمشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار مستحق بچوں کی تربیت کا پروگرام جاری ہے۔ چھ لاکھ سے زیادہ افراد تربیت حاصل کرچکے ہیں 56:ہزار نوجوانوں کو متعدد صلاحیتوں کی تربیت دی جارہی ہے  غلط، جعلی اور غیرمعیاری اداروں کو کمشن کے الحاق سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کمشن کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد نے کہا کہ وفاقی ادارہ ہونے کے ناطہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دی گئی تجاویز پر ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کمشن کا دورہ کرنے پر اپنے، کمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان اور ٹیم کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو پشاور میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیئے پہلے جاب فیئر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی  

مزید :

صفحہ اول -