بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ 4 سال بعد گرفتار کرلی گئی

بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ 4 سال بعد گرفتار کرلی گئی
بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ 4 سال بعد گرفتار کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) امریکی پولیس نے سال 2020 میں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث مفرور ملزمہ کو 4 سال بعد گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمہ جو 2020 میں اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھی بالآخرگزشتہ دنوں میکسیکو سرحد پر گرفتار کرلی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ 28 سالہ شیلا کیمارینا 18 ستمبر 2020 کو 33 سالہ مائیکل فاروے کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھی۔پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کے روز صبح کے وقت پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کو گولی لگی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان فاروے کو فوری طور پر مقامی اسپتال روانہ کیا لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقتول فاروے کے کیمارینا کے ساتھ تعلقات تھے تاہم کسی بات پر تکرار اور تلخ کلامی کے بعد کیمارینا نے اسے گولی مار دی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -