جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 9 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے