20کلو آٹے کا تھیلا 400روپے مہنگا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات پھر بڑھ گئیں 20کلو آٹے کا تھیلا مہنگا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوگیا، ڈیلرز کاکہنا ہے کہ آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1600روپے سے بڑھ کر 2ہزار وپے کا ہو گیا ۔