پاکستان ٹیلنٹڈ ٹیم ،لیکن پرفارمنس میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے،جیسن گلیسپی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلنٹڈ ٹیم ہے لیکن پرفارمنس میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے،یہ دیکھنا ہوگا کہ کارکردگی میں تسلسل کیسے لایا جائے۔
کراچی میں جیسن گلیسپی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری گیری کرسٹن سے گفتگو ہوئی ہے،پاکستان ٹیم کی کوچنگ پر کافی پرجوش ہوں، ان کاکہناتھا کہ پاکستان گزشتہ دورے میں آسٹریلیا سے 0-3سے ہارا تھا مگر کھیلا اچھا تھا،پاکستان ٹیلنٹڈ ٹیم ہے لیکن پرفارمنس میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے،یہ دیکھنا ہوگا کہ کارکردگی میں تسلسل کیسے لایا جائے۔
جیسن گلیسپی نے کہاکہ پلیئرز سے ڈسکس کروں گا کہ پاکستان کو کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو فٹ ہونا پڑے گا، اس پر کوئی سوال نہیں،ان کا کہناتھا کہ شان مسعود سے میری ایک دو مرتبہ ہوئی ہے،خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت کرکٹ کھیلیں،اہم مواقع پر مشکل سے لڑ کر نکلنا اہم ہوتا ہے،ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہاکہ ٹیم کا انتخاب حریف اور کنڈیشنز کے مطابق کریں گے،اگر کوئی کھلاڑی ٹیم کیلئے اچھا ہوگا تو وہ ضرور منتخب ہوگا، پلیئرز ورک لوڈمینجمنٹ کیلئے گیری کرسٹن سے رابطے میں ہوں،ٹیم میں سپنرز کون ہوں گے یہ سلیکٹرز فیصلہ کریں گے۔