نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسکر ایوار ڈیافتہ پروڈیوسر جون لینڈاؤ 63 برس کی عمر میں چل بسے۔جون لینڈاؤ نے عالمی شہرت یافتہ فلمیں ٹائٹینک اور اواتار پروڈیوس کیں۔
جون لینڈاؤ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ہدایتکار جیمز کیمرون نے انکی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جون لینڈاؤ عزیز دوست تھے اور میرا ان سے 31 سال کا ساتھ تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جون لینڈاؤ کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق تو کی لیکن موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔