زیارت میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار

زیارت میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار
زیارت میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیارت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع زیارت میں  زیرو پوائنٹ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

لیویز ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے۔