راحت کے "مست مست نین"میری بیٹی کو ہٹ کراگئے:شتروگن سنہا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو سرچڑھ کربول رہا ہے بھارت کے صفحہ اول کے اداکار شتروگن سنہا بھی راحت کی آواز کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اگر راحت فتح علی خان" مست مست دونین "نہ گاتے تو بیٹی سوناکشی کبھی ہٹ نہ ہوتی وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ راحت کی گائیکی کاہی کمال ہے کہ ان کے گانے کی وجہ سے سوناکشی بھی ہٹ ہوگئی ورنہ پہلی فلم دبنگ میں گاﺅں کی گوری کا کیریکٹر کچھ خاص نہ تھا۔