اداروںمیں تصادم نہیں چاہتے:گیلانی

اداروںمیں تصادم نہیں چاہتے:گیلانی
اداروںمیں تصادم نہیں چاہتے:گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آمر نہیں بلکہ آپ میں سے ہے، اس سے قبل کسی وزیر اعظم نے پا نچ سا ل مدت پو ری نہیں کی ،اسکااعزاز میرے پاس ہے ۔قا ئم مقا م چئیر مین سینیٹ کے عشا ئیے سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پا رٹی نے آ ئین میں103 ترامیم متفقہ طو ر پر منظور کرا ئیں جبکہ آ مروں نے ہمیشہ کر سی کو مضبو ط کر نے کیلئے آ ئین میں ترامیم کرائیں ۔ان کا کہنا تھا کہاکہ ادارے دا ئرہ کا ر میں کا م کر یں تو تصا دم نہیں ہو گا ،ہم نے تا ریخ سے کچھ نہیں سیکھا ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم شفاف انتخابات کرائیں گے تاکہ اقتداراحسن طریقے سے منتقل ہو ، ہم ادروں میں تصا دم نہیں چا ہتے ۔انکا کہنا تھا کہ اسمبلیاں ٹو ٹنے کا وقت گزر گیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -