پاک،تاجک مواصلاتی رابطے مضبوط کرنے پر اتفاق

پاک،تاجک مواصلاتی رابطے مضبوط کرنے پر اتفاق
پاک،تاجک مواصلاتی رابطے مضبوط کرنے پر اتفاق

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور تاجکستان نے سڑک، فضا اور ریل کے رابطوں کے ذریعے علاقائی رابطے مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔صدر آصف علی زرداری اور تاجک صدر امام علی رحمانوف نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی بندرگاہیں تاجکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سمندر تک آسان رسائی کیلئے وسیع تر مواقع پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوشنبے میں نیشنل بینک آف پاکستان کی شاخ کا قیام باہمی تجارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں رہنماﺅں نے سڑک، ریل اور فضائی رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید :

بزنس -