اعصام الحق امریکی جوڑی کے مدمقابل ،فتح کاعزم

اعصام الحق امریکی جوڑی کے مدمقابل ،فتح کاعزم
اعصام الحق امریکی جوڑی کے مدمقابل ،فتح کاعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق آج فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی برائن برادرز کے مدمقابل ہوں گے۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے جبکہ اُن کا ہدف ٹائٹل جیت کر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں برائن برادرز کو شکست دینے کی کوشش کریں گے جسے وہ کچھ عرصہ قبل بھی ہراچکے ہیں۔ وہ پیرس صرف ایک ہی ارادے سے آئے ہیں اور وہ ہے لندن اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستانی قوم اُن کیلئے دعا کرتی آئی ہے اور وہ اس مرحلے پر بھی قوم سے درخواست کریں گے کہ وہ اُن کی فتح کیلئے دعا کرے۔ اس موقع پر اعصام الحق کے والدین بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل -