افغانستان میں امن کے بغیر خطے کاامن ممکن نہیں ، پاکستان تمام شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کاتعاون اور رکنیت چاہتاہے: صدر زرداری

افغانستان میں امن کے بغیر خطے کاامن ممکن نہیں ، پاکستان تمام شعبوں میں ...
افغانستان میں امن کے بغیر خطے کاامن ممکن نہیں ، پاکستان تمام شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کاتعاون اور رکنیت چاہتاہے: صدر زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتاجبکہ پاکستان توانائی اور ٹیلی مواصلات سمیت تمام شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم سے تعلقات اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم کی رکنیت چاہتاہے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سے تعلقات پر فخر ہے اور پاکستان علاقائی تجارت اور روابط میں اہم کردار اداکرسکتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان توانائی اور ٹیلی مواصلات سمیت تنظیم کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات چاہتاہے ۔صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت چاہتاہے جبکہ خطے میں ترقی کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم اپناکردار مزید بڑھائے ،تنظیم کے رکن ممالک تجارت کے لیے پاکستان کی شاہراہوں کو استعمال کرسکتے ہیں۔صدر کاکہناتھاکہ افغانستان میں جنگ مسئلے کا حل نہیں بلکہ امن کے لیے اقتصادی ترقی کاراستہ اختیار کیاجائے۔