کوہستان جرگہ کیس، ٹیم پٹن سے اوچرنالہ روانہ ہوگئی
ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہستان جرگہ کیس کی خواتین کو لینے کے لیے کمشنر ہزارہ کی سربراہی میں ٹیم تین ہیلی کاپٹروں میں پٹن سے اوچر نالہ روانہ ہوگئی ہے ۔کمشنر ہزارہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ پیش کرنے کے لیے خواتین کو لینے جانے والی ٹیم میں سرکاری افسران کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ عدالت نے آج خواتین کو ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ٍ